اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

آئندہ ماہ 3 جنوری 2022ء بروز پیر کو ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک دولت پاکستان عوام سے لین دین کے ‏لیے بند رہے گا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 30 دسمبر 2021 20:08

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 دسمبر 2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ آئندہ ماہ 3 جنوری 2022ء بروز پیر کو ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک دولت پاکستان عوام سے لین دین کے ‏لیے بند رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں میں تعطیل کے دن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ 3 جنوری 2022ء بروز پیر کو ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک دولت پاکستان عوام سے لین دین کے ‏لیے بند رہے گا۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال 3 جنوری بروز پیر کو تمام بینک، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیزعوام پر لین سے دین کے لیے بند رہیں گے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بینکس، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیز کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔ واضح رہے کہ سال نو کے آغاز کے پہلے دن صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام بینکس بند رہتے ہیں، اس روز بینکس کے آپریشنل کام جاری رہتے ہیں جبکہ عوامی لین دین بند کر دیا جاتا ہے۔