Live Updates

سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

ملک میں آج پھر سونے کی قیمت میں ایک ہزار700 روپے بڑا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں 27 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:15

سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار300 روپے کی بلند سطح ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 20 ستمبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک ہزار700 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 90 ہزار300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جس کے تحت ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں 27 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
وفاقی ادارہ شماریات نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ ٹماٹر اور پیاز جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاء کی فراہمی میں بہتری ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی ردوبدل میں حکومتی اقدامات کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس کی وجہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مون سون کا خاتمہ اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی واپس جانا ہے جس کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی معمول پر آرہی ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ٹماٹر کی قیمتیں 23.11 فیصد، چکن 12.74 فیصد، پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز 6.21 فیصد، کیلے 5.07 فیصد، گندم کا آٹا 2.60 فیصد، پیاز 1.17 فیصد، مسور کی دال 0.64 فیصد، چنے کی دال 0.47 فیصد اور لہسن 0.46 فیصد کم ہوئے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات