فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ 2سالہ انتخاب پرسوں ہونگے

ہفتہ 1 جنوری 2022 16:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ 2سالہ انتخاب 3 جنوری بروز سوموار صبح 9 بجے تا 5 بجے شام پریس کلب میں منعقد ہونگے ۔اس سلسلہ میں چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران شوکت وٹو، مسعود بھٹہ ، شاہد نسیم چوہدری،رانا سجاد، کامران عالم اور حمیرا چوہدری بھی موجود تھے ۔

میٹنگ میں الیکشن کے سلسلے میں تمام امور کا جائزہ لیا گیا اور حتمی فیصلے کئے گئے انتخابات کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران پریس کلب کے باہر مین گیٹ چھوڑ کر 20 فٹ کے فیصلہ پر اپنا اپنا پولنگ کیمپ لگا سکتے ہیں کلب کی حدود میں پولنگ کیمپ لگانے کی بالکل اجازت نہ ہوگی،پولنگ کے دن آتشیں اسلحہ لانے اور فائرنگ کرنے کی اجازت نہ ہوگی ، الیکشن کے شفاف انتخاب کیلئے ایل سی ڈی جو کہ پریس کلب کے مین گیٹ پر نصب ہو گی ِ ،معزز ممبران شفاف الیکشن کا مکمل عمل دیکھ سکیں گے ،اورپولیس کی بھاری نفری موجود ہوگی اور فول پروف سیکورٹی ہوگی پولنگ کے دن پریس کلب کی حدود میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صرف کونسل ممبران داخل ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر سختی سے پابندی ہوگی الیکشن کے دن شہر بھر کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جو کہ الیکشن کے شفاف عمل کو خود دیکھ سکیں گے۔