جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ڈگری شو2021 ء

شعبہ ویژول اسٹڈیز کے گریجویٹس کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ معاشرتی اور ثقافتی میراث کو بھرپورطریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرسکیں،ڈاکٹر خالد عراقی

منگل 4 جنوری 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ شعبہ ویژول اسٹڈیز کے گریجویٹس کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ معاشرتی اور ثقافتی میراث کو بھرپورطریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔شعبہ ہذا کے قابل اساتذہ اور تخلیقی اذہان سے بھرپور طلبہ پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھ کر نہ صرف شعبہ ہذا بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں۔

آرٹ اور ڈیزائن کے پاس ہونے والے طلبہ یقینا معاشرے کے منفرد افراد میں شمار کئے جاتے ہیںصنعت سے وابستہ طلبا نے جدت فکر کے ساتھ نیا رجحان متعارف کرایا ہے ۔پاکستان کا کلچر ہماری ثقافتی میراث ہے ،یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے ڈیزائنرز اور آرٹسٹ پاکستانی کلچر سے ہم آہنگ ڈیزائن اور پروڈکٹ کو جدید احساس فکر سے روشناس کررہے ہیں جس سے ہماری ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میںمقبولیت حاصل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ دوروزہ ’’سالانہ ڈگری شو2021 ء ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کی انچارج تانیہ ناصر نے کہا کہ شعبہ کے طالب علموں نے مختلف بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔شعبہ کے گریجویٹ طالب علموں کا اوسطاً ایمپلائمنٹ ریٹ 90% فیصد سے زائد ہے جوکہ شعبہ کی نمایاںکارکردگی کا بین ثبوت ہے۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کے آرٹ ورک کی نمائش میں پروفیشنل فیلڈ کے ایکسٹرنل ایگزامنرنے شعبہ ویژول اسٹڈیز کی110 گریجویٹس ہونے والے طلبہجس میں شعبہ فارئن آرٹس ،گرافک ڈیزائن ،فلمز،ٹیکسٹائل ڈیزائن ،اسلامک آرٹ اور انڈسٹریل ڈیزائن کے طلبہ شامل ہیں کا جائزہ لیا ۔گرافک ڈیزائن پروگرام میں20طلبہ گریجویٹ ہوئے ، فلم پروگرام کی21طلبہ،فائن آرٹس سے 08 طلبہ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ پروگرام سی17 طلبہ،آرکیٹیکچرپروگرام سے 16 ، اورانڈسٹریل ڈیزائن کے 08 طلبہ گریجویٹ قرارپائے۔جبکہ سیرامک اینڈ گلاس اور اسلامک آرٹ میں ایک ایک طالبعلم گریجویٹ قرارپایا۔