ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ

جمعرات 6 جنوری 2022 13:11

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) ڈویڑنل کمشنر زاہد حسین نے ضلع فیصل ایباد میں کورونا ویکسینیشن کا تناسب کم ہونے پر ایک ہفتہ میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے پر سختی سے عملدرایمد کرایا جائے گا۔انہوں نے اب تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں سے کہا کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔یادرہے کہ ضلع فیصل ایباد میں اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔