مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو وائرل

دونوںطویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھی تھے،محبت اوردکھ کے جذبات نے سب کوحیران کردیا

جمعرات 6 جنوری 2022 13:11

مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو وائرل
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) بھارت میں ایک مور کے اپنے مردہ ساتھی کے ساتھ ساتھ جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کودکھی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں ایک مردہ مور کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دوافراد ایک چادرمیں مردہ مورکولے کرجارہے ہیں جبکہ مورکا ساتھی ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔مورکی اپنے مردہ ساتھی کے لئے محبت اوردکھ کے جذبات نے سب کوحیران کردیا۔سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مورکے لئے دکھ کا اظہارکیا۔مقامی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں مورطویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھی تھے۔

متعلقہ عنوان :