
حکومت کا مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ
ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے، اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکیں: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
محمد علی
جمعہ 7 جنوری 2022
20:47

(جاری ہے)
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پرمری میں سیاحوں کی راہنمائی اور سہولت کے لیے ٹور گائیڈ فورس سر گرم عمل ہے،ٹور گائیڈ فورس ضلعی پولیس اورٹریفک پولیس کے 200کے قریب تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے،خصوصی فورس سیاحوں کو راہنمائی،معاونت اور ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مری میں حالیہ برفباری کے دوران پیر کی صبح سے لے کر اب تک 133000 گاڑیاں داخل ہوئیں جن کو ٹور گائیڈ فورس کی مدد سے بہترین سہولیات فراہم کیں گئیں۔ سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا بتانا ہے کہ مری میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ ملکر کام کررہے ہیں،مری میں سیاحوں کے رش کے مقامات پر غلط اورغیر قانونی پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی،مری کے داخلی اور خارجی راستوں پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ٹور گائید فورس سمیت خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران خود فیلڈ میں نظر آئیں،سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ہمار ا ولین فریضہ ہے،ملک بھر سے آئے سیاحوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،سیاحوں سے التماس ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کا سفر محفوظ رہ سکے، سیاح کسی بھی مسئلہ،ایمرجنسی اورہنگامی صورتحال میں 0519269200پر رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ پٹی کے لیے امداد لے جانے والے کشتی روک لی
-
ماحولیاتی تبدیلیاں اور بھارتی کسانوں کی خودکُشیوں میں اضافہ
-
ہسپانوی اپوزیشن کی میڈرڈ میں بڑی ریلی، نئے الیکشن کا مطالبہ
-
ٹک ٹاک پہ چیلنج کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک
-
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے
-
ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، وزرات بجلی کو وضاحت بروقت کرنی چائیے تھی ، سعدرفیق
-
امریکہ سے تجارتی کشیدگی کے باعث چینی برآمدات متاثر
-
بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت
-
جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، حجاج کرام کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچے گی
-
امریکی شہر لاس اینجلس میں مظاہرے اور بدامنی جاری
-
پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہال کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
راولپنڈی ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے والد اور دو بیٹوں کو قتل کرڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.