
ٹک ٹاک پہ چیلنج کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک
بورے والا کے تھانہ گگو منڈی کی حدود میں دو گروپوں کے تصادم میں ڈنڈوں اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا
ساجد علی
پیر 9 جون 2025
14:21

(جاری ہے)
دوسری طرف نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو سٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا کام کے سلسلے میں جانے سے گریز کریں اور حقیقی دنیا میں بھی محتاط رہیں۔
ادارے کا ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ تخلیق کار اپنی ڈیجیٹل موجودگی محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں برقرار رکھیں، ذاتی اور ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ہدایات پر عمل کریں، شناخت اور خیالات کے باعث آپ کو آن لائن اور حقیقی دنیا میں خطرات ہوسکتے ہیں، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کی جعلی آڈیو یا ویڈیو آئے تو فوری تردید کریں، سوشل میڈیا اکاونٹس پر ملٹی فیکٹر تصدیق اور مضبوط پاس ورڈز لگائیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کریں، مشکوک لنک نہ کھولیں، انفلوئنسرز لائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست بنانے سے گریز کریں، اپنے پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی باقاعدہ نگرانی کریں، غیر اخلاقی یا نامناسب تبصرے فوری بلاک اور متعلقہ پلیٹ فارمز پر رپورٹ کریں۔مزید اہم خبریں
-
امریکی نیشنل گارڈ کیا ہے؟
-
امریکی تجویز مسترد، متبادل ایرانی منصوبہ پیش کرنے کا اعلان
-
بھارتی ساحل کے قریب جہاز میں دھماکے اور آگ
-
بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، اقتصادی سروے جاری
-
آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے کرلیے گئے
-
اسرائیل نے غزہ پٹی کے لیے امداد لے جانے والے کشتی روک لی
-
ماحولیاتی تبدیلیاں اور بھارتی کسانوں کی خودکُشیوں میں اضافہ
-
پاکستان نے ہمیشہ سفارت کاری سے مسائل کے حل کی بات کی، پانی جیسے بنیادی انسانی حق پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، بلاول بھٹو
-
ہسپانوی اپوزیشن کی میڈرڈ میں بڑی ریلی، نئے الیکشن کا مطالبہ
-
ٹک ٹاک پہ چیلنج کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک
-
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
-
ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، وزرات بجلی کو وضاحت بروقت کرنی چائیے تھی ، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.