
جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، حجاج کرام کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچے گی
ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر 7 پروازیں حجاج کرام کو واپس لیکر پہنچیں گی، حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا
فیصل علوی
پیر 9 جون 2025
12:55

(جاری ہے)
حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ اس ایک ماہ کے دوران 342 پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
اس حج فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز شریک ہوں گی تاکہ حاجیوں کی واپسی کو بروقت اور محفوظ بنایا جا سکے۔ دوسری جانب پہلی حج پرواز 11جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے لےکر کراچی پہنچے گی۔ قومی ایئرلائن کا بعداز حج فلائٹ آپریشن 10 جون سے شروع ہوگا۔ پی آئی اے کی پروازیں اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گی۔ نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 11 جون دوپہر کو ایک بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔پہلی حج پرویزکے ذریعے 148 حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچیں گے، صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کا استقبال کریں گے۔ دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں۔سعودی عرب میں سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے دوران تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کردیا تھا جس کی قیمت پانچ ریال تھی۔مزید اہم خبریں
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.