Live Updates

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہال کی رجسٹریشن کا فیصلہ

مریم نواز کی صوبہ پنجاب میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 9 جون 2025 12:32

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہال کی رجسٹریشن کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 جون 2025)پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہال کی رجسٹریشن کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ پنچاب مریم نواز کی صوبہ پنجاب میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔

(جاری ہے)

ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں یہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ ریونیو کے نئے مواقع دریافت کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ وسائل بڑھانے کیلئے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔

پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائیں،گلی محلوں کی صفائی کی اور سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا، تاریخی صفائی آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو بہت شاباش۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر پنجاب بھر میں جس طرح ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائیں،گلی محلوں کی صفائی کی اور سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا۔اس تاریخی صفائی آپریشن پر آپ سب کو بہت شاباش۔ 
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات