اسلام آباد،تھانہ نون کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ْ ملزم ڈکیتی راہزنی اور دوران وادات متعدد شہریوں عورتوں اور بچوں کو بھی فائر کر زخمی نکلا

اتوار 9 جنوری 2022 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) تھانہ نون کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ملزم ڈکیتی راہزنی اور دوران وادات متعدد شہریوں عورتوں اور بچوں کو بھی فائر کر زخمی نکلا، قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ایک موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اور تھانہ نون پولیس کے جوان مشترکہ گشت کے دوران چیکنگ کررہے تھے۔ چیکنگ کے دوران پولیس جوانوں نے ایک مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیاتوموٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی دوفائر پولیس جوان کے پیٹ کے اوپر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا،پولیس جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی، کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جس کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا،وادات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوران تحقیقات گرفتار ملزم عزیر ریکارڈ یافتہ کریمینل نکلا،ملزم قتل کے مقدمہ میں اشتہاری، راہزنی اور متعدد ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب نکلا،ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں عورتوں اور بچوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کرلیا گیا، بھاگے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کو بھی جلد ہی گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لا رہی ہے،