سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضے سے طلا ئی زیو رات، نقدی،مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ،ایمو نیشن معہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے

پیر 10 جنوری 2022 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کارروائی، تھانہ کو رال کے علاقے سے گھریلو چوری اور مو با ئل شاپ پر وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے طلا ئی زیو رات، نقدی،مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ،ایمو نیشن معہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان گن پو ائنٹ پر گھر وں اور مو با ئل شاپس میں گھس کر وارداتیں کر تے تھے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی آئی اے پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر تراب الحسن، اے ایس آئی جعفر علی اور جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کے دوران جدید تکنیکی بنیادوں اورہیومن ریسورسز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے دوران گھریلو چوری اور مو با ئل شاپ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے طلا ئی زیو رات، نقدی،مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا گیا، ملزمان میں نو ر حسن عرف نو راولد محمد حسن سکنہ لغمان افغانستان حا ل کھنہ اسلام آ باد اور عبد العزیز عرف عزیز ولد تا زہ میر سکنہ لغمان افغانستان حا ل کھنہ اسلام آ باد شامل ہیں، ملزمان کاطر یقہ واردات،ملزمان گن پو ائنٹ پر گھروں اور مو با ئل شاپس میں گھس کروارداتیں کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف:مقدمہ نمبر947مورخہ14.11.21بجرم392.411ت پ تھانہ کو رال، اسلام آباد،مقدمہ نمبر193مورخہ22.02.21بجرم392.411ت پ تھانہ کو رال، اسلام آباد،مقدمہ نمبر 1101مو رخہ12.12.21بجر م A.O 13.20.65 تھا نہ کورال اسلام آباد،مقدمہ نمبر1102مورخہ12.12.21بجرم A.O 13.20.65تھا نہ کو رال اسلام آ باد درج ہیں۔