کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران اضافی پودے نکالنے کی ہدایت

منگل 11 جنوری 2022 14:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران اضافی پودے نکالنے اور قطاروں میں پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہترپیداوارکے حصول کے لئے فصل کی نہ صرف مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں بلکہ فصل اگنے کے 10 سے 15 دن کے اندر اس کی چھدرائی بھی ضرورکریں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ فصل اگنے کے موقع پر اگرزمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذراتاخیر سے کیاجائے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔

متعلقہ عنوان :