ساہیوال، ڈاکو بیو پاری ،دو دوکانداروں سے دو لاکھ26ہزار روپے کی نقدی ،دو موبائل لوٹ کر فرار

جمعہ 14 جنوری 2022 17:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ڈاکو ایک بیو پاری اور دو دوکانداروں سے دو لاکھ26ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔عنایت الہی کالونی میں ایل پی جی کے دوکاندار محمد یو سف سے دو ڈاکوئوں نے پستول د کھا کرنقدی دو لاکھ13ہزار رو پے چھین لی اور فرار ہو گئے۔نور شاہ ساہیوال روڈ پر کوٹ خادم علی شاہ میں ایک ڈرنک کارنر پر چک 88۔

(جاری ہے)

سکس آر کے بیو پاری محمد اکرم سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی گیا رہ ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔چک85۔سکس آر کے ودکاندار حارث علی سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 2ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔پولیس غلہ منڈی اور فرید ٹائون نے محمد یوسف،محمد اکرم ا ور محمد حارث کی مد عیت میں تین مقدمات392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔