ریپبلکن سینیٹرز ناتھ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن کے خلاف قانون سازی کی حمایت حاصل نہ کر سکے

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) امریکی سینیٹ میں ریپبلکن قانون ساز روس سے جرمنی کو گیس کی ترسیل کے منصوبے نارتھ اسٹریم ٹو کے خلاف بل منظور کروانے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بل کی منظور کر لیے ریپبلکنز کو ساٹھ سینیٹرز کی حمایت درکار تھی۔ تاہم جمعرات کے روز اس بل پر ہونے والی ووٹنگ میں صدر جوبائیڈن کی ڈیموکریٹک جماعت کے بعض قانون سازوں نے بھی اس بل کی حمایت کی۔ اس بل کے حق میں پچپن اور مخالفت میں چوالیس ووٹ پڑے۔ سینیٹر ٹیڈ کروز کی جانب سے پیش کردہ اس بل میں نارتھ اسٹریم ٹو منصوبے کے حوالے سے پابندیوں کی سفارت کی گئی تھی۔