بیرسٹر سلطان کی میرعتیق الرحمان کے گھر کوٹلہ آمد،بھائی اور اہلیہ کے وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 14 جنوری 2022 23:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کے گھر کوٹلہ میں جا کر ان کے بھائی اور اہلیہ کے وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر الیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی، شفیق جہاگوی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں سابق جنرل سیکرٹری سنٹرل پریس کلب مظفرآباد اور معروف سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

>