جامعہ کراچی،سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2020-2021 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 14 جنوری 2022 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹرعبدالوحیدکے مطابق سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2020-2021 ئمیں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20جنوری2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔رجسٹریشن کے لئے درخواست فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم کی متعلقہ شعبہ جات کے صدور، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک کے آفس سے تصدیق کرانے کے بعد7500 روپے کے فیس وائوچر کی جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک الفلاح کے برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم معہ فیس وائوچر 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس کمرہ نمبر26 واقع فرسٹ فلور پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس وائوچرجامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک الفلاح کے برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :