علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہارسال2022کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے

جمعہ 14 جنوری 2022 19:47

ملتان۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہارسال2022کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔اس حوالے سے تمام تعلیمی پروگرام کے فارم اور پرا سپکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔علامہ اقبال اوپن  یونیورسٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد داخلہ سمیت دیگر تمام امور آن لائن سر انجام دیئے جارہے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کو داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے اور بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی دونوں سہو لتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان کیمپس  کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ اب فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یو نیورسٹی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی،بی ایس، ایم ایس سی،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے میٹرک، ایف اے پروگرام کیلئے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یونین کونسل سطح پر پراسپیکٹس سیل پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں جہاں سے طلبہ پراسپیکٹس بمہ داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیل پوائنٹس کے ایڈریسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :