کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی سے 2 ایشیائی ملازم جاں بحق

جمعہ 14 جنوری 2022 23:46

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2022ء) کویتی کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں جمعہ کے روز آتشزدگی کے نتیجے میں دو ایشیائی ملازم جاں بحق ہوگئے۔ کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی جانب سے جمعے کے روز واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ منال ال احمدی ا?ئل ریفائنری پلانٹ پر ہونے والی ا?تشزدگی میں دو ایشیائی ملازمین جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں ال عدن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو ملازمین کو کمپنی کے اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کر کے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین جائے وقوعہ پر اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔کے این پی سی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد ایکسپورٹ ا?پریشن کو بند کردیا گیا ہے۔ ا?خری موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ نے ا?گ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری تھا۔ اس سے قبل مشینوں کی مرمت کے دوران بھی ریفائنری میں ا?تشزدگی کا واقعہ پیش ا?یا تھا، جس میں 10 ملازم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ریفائنری یومیہ 25 ہزار بیرل تیل ریفائن کرتی ہے، جس سے مقامی مارکیٹ کی طلب پوری کی جاتی ہے۔