مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کمی سے 19.82 فیصد پر آگئی ،16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ

سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ‘ اداکارہ شماریات کی رپورٹ

جمعہ 14 جنوری 2022 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2022ء) مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کمی سے 19.82 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی جس سے مجموعی شرح19.82فیصد پر آ گئی ، 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پیاز اوسط 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،ایک روپے 24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ، ماچس کی ڈبی چار پیسے ، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو ، بیف 2 روپے 89 پیسے فی کلو، دال مونگ ، دال چنا ، ماش اور مسور بھی مہنگی ہوئی ۔

اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ ، چاول ، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا ۔ ایک ہفتے میں 9 اشیا ء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام ہوا ، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا ۔ایک ہفتے میں چینی 16 پیسے سستی ہوئی ، آلو ، ٹماٹر ، لہسن ، ایل پی جی اور دہی بھی سستا ہوا ۔