سرگودھا پولیس کی قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی، مرد وخواتین گرفتار

جمعہ 14 جنوری 2022 21:51

سرگودھا۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹرشعیب سکندر، لیڈی کانسٹیبل ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پرچک نمبر71شمالی قحبہ خانہ پر ریڈ کرکے  تین ملزمان شازیب، مدثر اور وقاص کوخواتین سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف جسم فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :