پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 جنوری 2022 16:40

پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5ملزمان گرفتار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) پشاورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار  کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعزاز عالم ، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر خان ، ایس ایچ او تھانہ تہکال انعام اور ایس ایچ او تھانہ متنی عمران اللہ  نے مختلف  کارروائیوں کے دوران ملزمان اعجازعدنان،شوکت  امین اور غفران کو گرفتار  کر کے ان کے قبضے سے  مجموعی طور پرایک کلو گرام کے قریب آئس ،10 کلو گرام ہیروئن اور2 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔