پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 15 جنوری 2022 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پنجاب یونیورسٹی نے سمیرا کنول دختر حبیب اللہ خان کوایجوکیشن کے مضمون میں ایلیمنٹری اسکول کی سطح پر یاضی سیکھنے میں طالبعلموں کے غلط تصورات پر تنقیدی سوچ کی مہارتوں کے اثرات کے موضوع پر،تحریم ارشد دختر رانا محمد ارشد کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں بڑی عمر کے افراد میں معیارِ زندگی کے نفسیاتی و سماجی عوامل اور وقوفی صلاحیت میں معمولی درجے کی تنزلی کا علاج کے موضوع پر،بشری فاطمہ دختر شیخ مقبول الہی کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں چین کی وسط ایشا میں وابستگی: نئی گریٹ گیم کا آغاز (2001-2020) کے موضوع پر،عدنان زاہد ولد زاہد القیوم کوایگریکلچرل سائنسز (گرونومی)کے مضمون میں پنجاب پاکستان میں چاول اور گندم کے روایتی اور تحفظاتی کا شتکاری نظام میں مٹی کے نامیاتی کاربن کی تبدیلی کا ماڈلنگ کے ذریعے جائزہ کے موضوع پراورشاہد پرویز ولد عبدالکریم کوسپیس سائنس کے مضمون میں ریموٹ سینسنگ اور جیوگرافک انفارمیشن کے ذریعے پاکستان میں اوزون کی تبدیلی، رجحانات اور موسمیاتی تغیرات کا مطالعہ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔