بلاول بھٹو زر داری سے پارٹی کے مختلف رہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں ،لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

اتوار 16 جنوری 2022 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سی ای سی کے رکن انور سیف اللہ خان نے بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب عالمگیر نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں عاصمہ ارباب عالمگیر نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔، پختونخوا کے سینئر رہنما سید ظاہر شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔