Anwar Saifullah Khan - Urdu News
انور سیف اللہ خان ۔ متعلقہ خبریں
سیاست دان۔ سابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبر۔ سابق وزیر پیٹرولیم ، موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی صوبہ سرحد۔ 7 جون 1946ء کو پشاور صوبہ سرحد میں پیدا ہوئے۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق لکی مروت غزنی خیل سے ہے۔ صوبہ سرحد کے ایک نامور سیاسی خانوادے میں پیدا ہوئے۔ بیگم کلثوم سیف اللہ کے فرزند اور سابق صدر مملکت غلام اسحاق خان کے داماد ہیں۔انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کیا۔ 1988ء کے عام انتخابات میں بنوں کے حلقے سے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ دسمبر 1990ء میں سینٹ کے ضمنی انتخابات میں وہ صوبہ سرحد سے بلا مقابلہ سینٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ یہ نشت ان کے بھائی سلیم سیف اللہ کے صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مارچ 1991ء میں وہ ایک مرتبہ پھر چھ سال کے لیے سینٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ نواز شریف حکومت میں شہری امور اور ماحولیات کے وفاقی وزیر بنائے گئے ۔28 مارچ 1993ء کو انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ کا صدر نامزد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کر دیا۔ یہیں سے وفاقی اور صوبائی وزراء کے استعفوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو بالاخر نواز شریف کی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا۔ نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر بنے۔ جنوری 1994ء میں ایک مرتبہ پھر بینظیر بھٹو کی وفاقی کابینہ میں بطور وزیر پیٹرولیم مقرر ہوئے لیکن 6 نومبر 1996ء کو بینظیر حکومت کے خاتمے کے ساتھی ہی ان کی وزارت ختم ہوئی۔ فروری 2008ء میں ہونے والے الیکشن میں لکی مروت کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے صوبائی اسمبلی کے ممبر بنے۔ ان کے خاندان کو پاکستان کی سیاست میں کافی اہمیت حاصل ہے۔ اس خاندان کو کنک میکر بھی کہا جاتا ہے۔ جو کہ ہر حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس خاندان کی وفاداریاں آج کل مسلم لیگ ق کے ساتھ ہیں۔ لیکن انور سیف اللہ کا جھکاو پیپلز پارٹی کی طرف زیادہ ہے۔
-
حکومت مالداروں کی سبسڈی ختم کرکے غریبوں کو دے، سعید راجپوت
ہفتہ 27 جولائی 2024 - -
شریف اورزرداری خاندان سمیت ملک کے کئی اہم سیاستدانوں کے خونی رشتے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے امیدوار
بدھ 7 فروری 2024 - -
عام انتخابات کا معاملہ، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو مواقع نہ مل سکے
پیر 29 جنوری 2024 - -
خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں پر 25 نامور امیدواروں میں کانٹے دارمقابلہ
اتوار 14 جنوری 2024 - -
, لکی مروت، سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ خان اور انور سیف اللہ خان سمیت 70سے زائد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
ہفتہ 23 دسمبر 2023 -
-
لکی مروت ،قومی اسمبلی کی ایک ،صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 70سے زائد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
ہفتہ 23 دسمبر 2023 - -
9 ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا
منگل 12 دسمبر 2023 - -
9 ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا
منگل 12 دسمبر 2023 - -
گوہرایوب خان کو ان کے آبائی گائوں ریحانہ میں سپرد خاک کردیا گیا
ہفتہ 18 نومبر 2023 - -
پشاور،نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کے انتقال کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کا اتوار کوہونے والااجلاس ملتوی
ہفتہ 11 نومبر 2023 - -
سیف اللہ برادران کا نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
ہفتہ 11 نومبر 2023 -
-
جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں استحکام پاکستان پارٹی متحرک کرنے کیلئے سرگرم
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان کی سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سے ملاقات بہت جلد کے پی کے سے اہم سیاسی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت بھی متوقع ہے،ذرائع ... مزید
بدھ 4 اکتوبر 2023 - -
عام انتخابات :پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے
ہفتہ 23 ستمبر 2023 - -
پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوااور بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
ہفتہ 23 ستمبر 2023 - -
پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کی منظوری کے لئے چاروں صوبوں میں پارلیمنٹری بورڈتشکیل دے دئیے
ہفتہ 23 ستمبر 2023 - -
بلاول بھٹو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے
ہفتہ 23 ستمبر 2023 - -
بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے کیلئے 5صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدئیے
ہفتہ 23 ستمبر 2023 - -
s آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ،فرزند علی وزیر
اتوار 6 اگست 2023 - -
بچے قوم کامستقبل ہیں، معیاری تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئیے،حاجی غلام علی
سٹی یونیورسٹی اور اسکے زیرانتظام اسکولوں، کالجز کی معیاری تعلیم کا معترف ہوں بلکہ تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی گورنرکا سٹی یونیورسٹی پشاور ... مزید
جمعہ 16 جون 2023 - -
بچے قوم کامستقبل ہیں، معیاری تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئیے،حاجی غلام علی
جمعہ 16 جون 2023 -
Latest News about Anwar Saifullah Khan in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Anwar Saifullah Khan. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
انور سیف اللہ خان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ انور سیف اللہ خان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.