ایرانی سفارتکار او آئی سی میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے

پیر 17 جنوری 2022 16:00

ایرانی سفارتکار او آئی سی میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے سعودی عرب ..
تہران(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) :ایران کے 3سفارتکار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے ہیڈکوارٹرز    میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنےکے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان  سعید خطیب زادے نے پیر کو ایک نیواز کانفرنس کے دوران بتایا کہ  تینوں ایرانی سفارتکار او آئی سی میں  کام کا آغاز کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کو اپنی توقعات سے آگا کر دیا ہے  ،ہمیں امید ہے کہ  آئندہ بات چیت کے اچھے نتائج برآمد ہوں  گےجس میں سعودی حکام اپنے بیانات اور اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب میں اپنے سفارتخانے کھولنے کے لیے ہمیشہ اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

  ایران  اور سعودی عرب  نے عراق میں بات چیت کے چوتھے دور کا انعقاد کیا۔

عراق کو  امید ہے کہ اس کی ثالثی اس کی سرزمین پر تنازعات طے کرنے کے خواہاں پڑوسیوں کو روک دے گی۔ سعودی عرب نے ان مذاکرات کو خوشگوار لیکن تحقیقی  جبکہ ایران نے  اچھی پیش رفت قرار دیا ہے ۔ایران اور سعودی عرب نے 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے لیکن دونوں ممالک  نے گزشتہ سال ایک ایسے وقت میں براہ راست بات چیت کا آغاز کیا جب عالمی طاقتیں ایران  کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اقوام متحدہ کی زیر قیادت یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششیں رک گئی ہیں۔  ایران نے دسمبر میں کہا کہ  سعودی عرب نے مملکت میں مقیم تین ایرانی سفارت کاروں کو ویزا دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔