پاکستان میں تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، ملک عمران احمد

پیر 17 جنوری 2022 16:51

پاکستان میں تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2022ء) : کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نیکہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس سے ہر سال 1 لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ روزانہ 5 ہزار لوگ ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔ حکومت صحت کی سکیموں کو فنڈ دینے کے لئے تمباکو سرچارج/ہیلتھ لیوی عائد کرے تاکہ متاثرہ لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات دی جاسکیں ۔

پیر کو جاری ایک بیان میں ملک عمران احمد نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اس کے استعمال سے روزانہ تقریبا 438 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے سب سے زیادہ تمباکو نوشی کا شکار ہیں کیونکہ تمباکو کی صنعت انہیں "متبادل تمباکو نوشی کرنے والوں کے طور پر نشانہ بناتی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت 6 سے 15 سال کی عمر کے تقریبا 12 سو پاکستانی نئے بچے روزانہ سگریٹ نوشی کا آغاز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکس جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے، اور سگریٹ کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے یہ بچوں کی قوت خرید میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں تمباکونوشی سے بیمار افراد کی صحت پر ہونے والے اخراجات 5 گنا زیادہ ہیں۔ حکومت صحت کی سکیموں کو فنڈز کی بہتر دستیابی کیلئے تمباکو سرچارج / ہیلتھ لیوی عائد کرے۔

متعلقہ عنوان :