پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے رواں سال کے ابتدائی 15 روز کیں مختلف مقدمات میں140ملزمان گرفتار کر لئے

پیر 17 جنوری 2022 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے رواں سال کے ابتداء 15 روز کے دوران مختلف مقدمات میں140ملزمان گرفتار کر لئے ہیں اطلاعات کے مطابق پنجاب ہائی ویپٹرول راولپنڈی ریجن نیایس ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی ھدایات پر پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے مختلف مقدمات میں 140 ملزمان گرفتارکیے جن میں اوورلوڈڈ ،غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سیگاڑی چلا کرعوام الناس کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں اور بوگس نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف 102، غیر میعاری اوربغیر پاسنگ گیس سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیو ں کے 8 جبکہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف 6 مقدمات درج کروائے گئیاسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 6 جعلی کرنسی رکھنے ، بلااجازت گاڑیوں پر نیلی و سرخ لائٹس نصب اور متفرق قانون خلا ف ورزی کرنے والے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 580افراد کو بر وقت ضروری امداد فراہم کی گی پٹرولنگ پولس نے گھر سے بچھڑے ہوی02 بچوں کولواحقین کے حوالے کیا03 حادثات میں بروقت فرسٹ ایڈ دے کر10زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی30 تجاوزات کو مستقل طور پرختم کر دیا گیا شجر کاری مہم میں 1110 پودے بھی لگائے گئے۔