
جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، سزا ضرور دیں گے
ابوظہبی ائیرپورٹ حملے کے بعد اماراتی حکومت کا سخت ردعمل، خلیج تعاون کونسل نے بھی متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
محمد علی
پیر 17 جنوری 2022
23:12

(جاری ہے)
کونسل کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ امارات کی جانب سے جو بھی اقدام اٹھایا جائے گا کونسل اسکی بھرپورحمایت کرے گی۔
جبکہ سعودی عرب، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے بھی ابوظہبی ائیرپورٹ حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحادی افواج حوثیوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پیر کی شام کو یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابوظہبی میں تین آئل ٹینکرز میں دھماکہ اور امارات کے نئے ہوائی اڈے کی توسیع کی تعمیراتی جگہ میں آگ ممکنہ طور پر ڈرون حملے کی وجہ سے تھی جس کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کی ہے ، جس سے متعلق چند روز قبل حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی ، اور اب یمن کی حوثی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے یو اے ای میں ایک فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے اور آنے والے گھنٹوں میں اس کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ میں پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا کہ ابوظہبی میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 ہندوستانی شہری شامل ہیں جب کہ 6 دیگر افراد جو زخمی ہوئے ان کو ہلکے سے درمیانے درجے کے زخم آئے ، دونوں آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور فضائی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے عرب اتحاد کے ایک حصے کے طور پر 2015 میں یمن کی خانہ جنگی میں مداخلت کی تھی ، گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ایک مال بردار بحری جہاز روابی کو حوثی فورسز نے یکم جنوری کی رات ہائی جیک کر لیا تھا۔ عرب اتحاد کے مطابق یہ بحری جہاز یمن کے جزیرے سوکوترا سے سعودی عرب کی بندرگاہ جازان کی طرف جا رہا تھا ، جس میں ایک سعودی کمپنی کی طرف سے لیز پر لیا گیا سامان تھا جو جزیرے کے ایک فیلڈ ہسپتال میں استعمال کیا جاتا تھا ، جہاز میں سات ہندوستانی ملاح، ایک ایتھوپیا، اور انڈونیشیائی، ایک فلپائنی اور میانمار کا ایک ملاح سوار تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.