چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ساہیوال میں نئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر کا افتتاح کردیا

منگل 18 جنوری 2022 11:46

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ساہیوال میں نئے چائلڈ پروٹیکشن ..
پتوکی + ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ساہیوال میں نئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال میں بچوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام سے یہاں کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے گا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پہلی دفعہ ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا افتتاح کر دیاہے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر قائم کئے جاریے ہیں ساہیوال میں ابتدائی طور پر موجودہ سٹاف کے ذریعے 50 بچوں کو مکمل رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں اس موقع پر مقامی سیاسی قیادت، سیما انوار ممبربورڈ آف گورنرز ، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفقق احمد ڈوگر ، ارسلان نعیم کوآرڈینیٹر فوکل پرسن، تہمینہ محسن ایڈوائزر ٹو چئیرپرسن، فوکل پرسن ساہیوال سول سوسائٹی کے ممبران اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے