لیوانو ڈوسکی نے میسی اور صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا،دوسری بار فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

منگل 18 جنوری 2022 14:15

لیوانو ڈوسکی نے میسی اور صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا،دوسری بار فیفا فٹ بالر ..
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے سال فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔33سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اٴْنہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر 69 گول اسکور کیے۔

(جاری ہے)

لیوانو ڈوسکی نے جرمن فٹ بال لیگ میں آنجہانی گیرڈ میولر کا ایک سیزن میں 43 گول کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، پولش اسٹرائیکر نے ایوارڈ کیلئے نامزد کیے جانے والے دیگر دو نامور فٹ بالرز ارجنٹائن کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اور معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا، بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز بارسلونا کی ایلکس پیوٹی لاس کے حصے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :