اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے،علی محمد خان

منگل 18 جنوری 2022 14:58

اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے جاری کردہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو خلاف ورزی کے ٹکٹس جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بوگس اور جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنا جرم ہے، اس صورت میں گاڑی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے 7356 ٹکٹ جاری کر کے 22 لاکھ 9 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا، 2020ء میں 5418 ٹکٹ جاری کر کے 16 لاکھ 25 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا اور 2021ء میں 42 ہزار 831 ٹکٹ جاری کر کے ایک کروڑ 28 لاکھ 49 ہزار 300 روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :