حافظ طاہر محمود اشرفی کا متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ،ابوظہبی پر ڈرون حملے کے بعد اظہار یکجہتی

متحدہ عرب امارات پاکستان کامضبوط ترین دوست اور بھائی ہے، متحدہ عرب امارات کی سلامتی واستحکام کوپاکستان کی سلامتی واستحکام سمجھتے ہیں، گفتگو

منگل 18 جنوری 2022 15:11

حافظ طاہر محمود اشرفی کا متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ،ابوظہبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم اہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ابوظہبی پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا منگل کو دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید الزاہبی سے ملاقات کی۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کامضبوط ترین دوست اور بھائی ہے، متحدہ عرب امارات کی سلامتی واستحکام کوپاکستان کی سلامتی واستحکام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک پاکستانی شہید اور دوزخمی ہوئے ہیں ، پاکستانی سفارتخانہ اماراتی قیادت سے رابطہ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کوکوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی۔

متحدہ عرب امارات نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت پاکستانی بھائی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے، زخمیوں کا مکمل علاج کیا جا رہا ہے اورپاکستانی سفارتخانہ سے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہونے اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔