محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

پاکستانی پیسر نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 جنوری 2022 17:11

محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء ) پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بائولر محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا ہے اور اب انہیں لاہور میں آئی سی سی بائیو مکینیکل لیب میں بائولنگ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔
پیسر جنہوں نے ایک بار کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی، نے بی بی ایل میں اپنے پہلے سیزن میں زبردست پرفارمنس دی ۔

وہ انگلش پیسر ثاقب محمود کے متبادل کے طور پر آئے اور برسبین ہیٹ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں سڈنی تھنڈر کی 53 رنز کی جیت میں 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سڈنی سکسرز کے خلاف اپنے آخری مقابلے کے دوران کپتان آسٹریلوی بیٹر کو پاکستانی پیسر کے باؤنسرز کھیلنے میں دشواری ہوئی،اننگز کے 12ویں اوور میں ہینرکس نے ایک گیند بولر کی جانب کھیلی، محمد حسنین نے وکٹ کو نشانہ بنانے کا اشارہ کیا، دونوں نے ایک دوسرے کو گھور کر دیکھا، پیسر نے باؤنسر کرایا،امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ہینرکس نے کہا کہ ’’نائس تھرو دوست‘‘، اگلی گیند پر سنگل لینے کے بعد بھی وہ محمد حسنین سے کچھ کہنے کیلئے گئے، 16 ویں اوور میں پیسر نے ایک شاندار باؤنسر کرایا تو ہینرکس نے ایک بار پھر کہا’’نائس تھرو میٹ‘‘۔
حسنین نے اس مقابلے میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔ اپنے 5 میچزمیں حسنین نے صرف 6 رنز فی اوورز اور 15.71 کی اوسط سے 7 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :