Live Updates

وفاقی وزیر خسروبختیار کی شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات

جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سلسلے میں مطلوبہ قانون سازی کیلئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں، وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 18 جنوری 2022 21:24

وفاقی وزیر خسروبختیار کی شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب سے متعلقہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے ذریعے، جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کی تکمیل کی، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ کی منظوری اور اختیارات کا تفویض کرنا، جنوبی پنجاب کو بااختیار بنانے کے سلسلے کی کڑیاں ہیں،جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سلسلے میں مطلوبہ قانون سازی کیلئے دوسری سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات