موبائل کے 100 کے ریچارج پر 14 روپے ٹیکس کٹے گا

منگل 18 جنوری 2022 23:02

موبائل کے 100 کے ریچارج پر 14 روپے ٹیکس کٹے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) عوام کا 100 روپے کے موبائل فون ری چارج پر 14 روپے کا ٹیکس کٹے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل فون ری چارج پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عوام کو 100 روپے کے ری چارج پر 86 روپے 9پیسے کا بیلنس ملے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ 100 روپے کے ری چارج پر 9 روپے 3 پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرے گی۔وفاقی حکومت کو اس مد میں 43 ارب روپے سے زائد کی آمدن موصول ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :