Live Updates

زرداری ٹولے کا فوکس ملکی نہیں بلاول ہاؤس کی معیشت ہے، احتجاج کی دھمکی عوام کیلئے نہیں ، اپنے اقتدار کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز گل

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

زرداری ٹولے کا فوکس ملکی نہیں بلاول ہاؤس کی معیشت ہے، احتجاج کی دھمکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زرداری ٹولے کا فوکس ملکی معیشت نہیں بلاول ہاؤس کی معیشت ہے، چور لٹیروں کے ساتھ عوام پہلے کھڑے تھے نہ اب کھڑے ہوں گے ، عوام کی واحد امید وزیراعظم عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے کا فوکس ملکی معیشت نہیں بلاول ہاؤس کی معیشت ہے،یہ لوگ پروپیگنڈے کے بجائے صوبے کے عوام کو ان کا حق دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی دھمکی عوام کیلئے نہیں، اپنے اقتدار کیلئے ہے، یہ گیدڑ بھبکیاں 3 سال سے سن رہے ہیں، ان تِلوں میں تیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور لٹیروں کے ساتھ عوام پہلے کھڑے تھے نہ اب کھڑے ہوں گے ، عوام کی واحد امید وزیراعظم عمران خان ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات