تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو اشتہاری مجرمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 جنوری 2022 12:54

تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو اشتہاری ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو اشتہاری مجرمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ڈی پی او قصور صہیب اشرف گجر کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے اے ایس آئی غلام رسول نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کیں دوران کاروائی پولیس نے اے کیٹگری اور بی کیٹگری کے مجرمان غلام مصطفی اورایک کس کو گرفتارکرلیا دوسری جانب پولیس نے پھولنگر کے رہائشی تین شراب فروشوں عامر ، عمر ،عابد حسین کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برامد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے -

متعلقہ عنوان :