دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورہ رحمان دبئی میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

بدھ 19 جنوری 2022 13:07

دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورہ رحمان دبئی میں نمائش کیلئے ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے میں شامل سورہ رحمان کی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستانی پویلین میں نمائش کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی پویلین میں پیش کی جانے والی سورہ رحمان دنیا میں سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کا حصہ ہے۔ چودہ سوسال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سورہ رحمان کے الفاظ ایلمونیم اورسونے سے تحریر کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے جس میں حروف تحریر کرنے کے لئے انک یا کلر کے بجائے گولڈ اورایلمونیم کا استعمال کیا گیا ہے۔سورہ رحمان 6 صفحات پرمشتمل سورہ رحمان کے پہلے 2 صفحات پر5 لائنیں جبکہ دیگرصفحات پرہرصفحے پر10 لائنیں ہوں گی۔سورہ رحمان پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے تحریر کی ہے۔سورہ رحمان 24 جنوری کو پاکستانی پویلین میں پیش کی جائے گی جس کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیربرائے کامرس اورسرمایہ کاری عبدالرزاق داد، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر،سفارتکار اوردیگراہم شخصیات شرکت کریں گی۔