سعودی کابینہ کا اجلاس، ابو ظبی پر دہشتگرد کارروائی کی شدید مذمت

کابینہ نے خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری دے دی

بدھ 19 جنوری 2022 13:08

سعودی کابینہ کا اجلاس، ابو ظبی پر دہشتگرد کارروائی کی شدید مذمت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سعودی عرب نے ابوظبی پر دہشتگرد کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ابوظبی پر دہشتگردکارروائی کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔دوسری جانب عرب امارات نے حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھ کر سکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں معاونت کی پیشکش کی ۔