
سات لاکھ سے زیادہ بجلی کے کنکشنز کوزیرالتوا رکھا جا رہا ہے:میاں زاہد حسین
نئے کنکشنز سے حکومت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا، کاروبار بڑھیں گے
بدھ 19 جنوری 2022 15:27

(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے کنکشن دینے سے زرعی، صنعتی اورکمرشل شعبوں پرمثبت اثرپڑے گا، حکومت کوریونیواورعوام کوروزگارملے گا اورمجموعی کاروباری سرگرمیاں پروان چڑھیں گی مگراس میں بیوروکریسی نے رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ کئی لاکھ کنکشنز کی درخواستیں کئی سالوں سے زیرالتوا ہیں جس کی وجہ سے لوگ اب منصوبے بنانے میں تامل کررہے ہیں جبکہ انھیں بجلی کا کنکشن دینے سے حکومت کواربوں روپے کا ریونیوملے گا اورکم ازکم دوہزارمیگاواٹ بجلی استعمال میں آجائے گی جبکہ پاور سیکٹرمیں حکومت کی آمدنی بڑھنے سے بجلی کوباربارمہنگا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اورگردشی قرضہ بڑھنے کی رفتاربھی کم ہوجائے گی۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نا اہلی کی سزاعوام کودی جا رہی ہے جو موجودہ کمپنیوں سے میٹرخریدنے کوتیارنہیں ہیں جبکہ دیگرسپلائیرزبھی تلاش نہیں کرسکے ہیں۔ دوسری طرف کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میٹر بنانے والی کمپنیوں نے بھی کارٹیل بناکر قیمتیں بڑھا دی ہیں جن کے خلاف مسابقتی کمیشن کچھ نہیں کررہا ہے۔ ان تمام عوامل سے حکومت کواربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ لاکھوں تعمیراتی منصوبے، صنعتیں اور عوام متاثرہورہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.