اومی کرون عام فلو کی طرح تھا‘ تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دٴْعا کی: بشریٰ انصاری

بدھ 19 جنوری 2022 21:55

اومی کرون عام فلو کی طرح تھا‘ تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) حال ہی میں اومی کرون سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اومی کرون کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ عام فلو کی طرح تھا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اٴْنہیں مٴْسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں ٹھیک ہوں، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ صرف عام فلو کی طرح تھا۔

(جاری ہے)

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں عوامی سطح پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور میں اٴْن تمام لوگوں کی شٴْکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دٴْعا کی۔اٴْنہوں نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ ’مِنا کی شادی مِس ہوگئی، میں اٴْن کے ولیمے میں شرکت کرسکتی تھی لیکن میں نے اپنی صحتیابی کے بارے میں سوچا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ تحریر کیا تھا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔