
ایک ڈاکو کئی سال تک پولیس کی نوکری کرتا رہا،وزیراعلیٰ سندھ جواب دیں،حلیم عادل
کریمنل ریکارڈ ہونے کے باوجود اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں نہیں ہوئی پولیس میں کتنی کالی بھیڑے موجود ہیں عوام کو بتایا جائے،اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی
جمعرات 20 جنوری 2022 00:06

(جاری ہے)
اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں انہوں نے کہا عوام کو بتانا ہو کس طرح یہ ایک کریمنل پولیس میں رہ کر کارروائیاں کرتا رہا ایک ڈاکو کئی سالوں سے پولیس میں نوکری پر تعینات تھا کس کی سرپرستی میں یہ اہلکار کھلے عام وارداتیں کر رہا تھا کریمنل ریکارڈ ہونے کے باوجود اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں نہیں ہوئی پولیس میں کتنی کالی بھیڑے موجود ہیں عوام کو بتایا جائے پولیس میں کافی اچھے افسر بھی ہیں لیکن کرمنل کو سامنے لایا جائے تاکہ امن امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکے سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے 2022ء میں صرف ماہ جنوری میں 5 شہریوں کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا گیا ہے جبکہ 29 کو زخمی کر دیا گیا ہے رواں ماہ 795 موبائل فون چھینے جا چکے ہیں رواں ماہ 1135 سے زائد موٹرسائیکلیں 63 کاریں چوری ہوچکی ہیں سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے پولیس آرڈر 2019ء کے بعد سندھ پولیس سیاسی پولیس بن چکی ہے 2019 ء سے قبل سندھ کے تھانوں کی بولیاں لگتی تھی بعد اب ایس ایس پی کے پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بولیاں لگتی ہیں سیاسی بنیادوں پر سندھ میں تقریاں کی جاتی ہیں پولیس افسران سے غیر قانونی کام لئے جاتے ہیں
مزید قومی خبریں
-
عمران خان توہین عدالت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو اس پر ایکشن لینا چاہئے، حکومتی مذاکراتی ٹیم
-
وزارت مذہبی امور نے حج 2022ء کیلئے متوقع حج پیکیج کا اعلان کر دیا
-
حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی، بابر اعوان
-
کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں
-
دیکھتے ہیں کتنے دن پولیس لگاتے ہو، فواد چوہدری
-
تحریک انصاف کو دھرنا دینے دیا جائے، نوازشریف کی ہدایت
-
ٴ لانگ مارچ کوروکنے کے لیے کنٹینرز اور ٹرانسپورٹ تحویل میں لینے سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ متاثر
-
چینی اور پاکستانی سکالرز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر کے قیام کی تجویز
-
صوبہ بھر میں سہولت بازار لگا نے کا فیصلہ
-
ایمرجنسی آفیسر عبدالجلیل نے ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کا چارج سنبھال لیا
-
پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ادارہ صحت کی وضاحت
-
قومی اسمبلی ،(آج)کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ، الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل بھی ایجنڈے میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.