قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت
جمعرات 20 جنوری 2022 22:11
(جاری ہے)
اجلاس میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کو بہتر بنانے اور اس کے لیے درکار فیکلٹی کی فراہمی کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی سفارش پر دی جانے والے 200 ایم ایس،پی ایچ ڈی سکالرشپ کی منظوری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سکالرشپ کی منظوری کا بنیادی مقصد ملک عزیز میں ٹیکنالوجی سے متعلق اساتذہ کو ترقی دینا ہے۔اس حوالے سے میٹنگ میں یہ طے کیاگیاکہ ٹیکنالوجی کی بنیادپر ایم ایس،پی ایچ ڈی کے لیے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی دونوں کے امیدواروں کو موقع فراہم کیاجائے گاتاکہ دونوں فیلڈز کے مابین روابط ممکن ہوجائے۔اس ضمن میں دنیا کی بہترین جامعات میں سکالرشپ کے لیے امیدواروں کو راغب کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات میں ٹیکنالوجی پروگرامز کے لیے درکار فیکلٹی کے بنیاد پر اسکالرشپ فراہم کئے جائینگےتاکہ وہاں کی ضروریات پوری ہوجائیں۔میٹنگ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خواہش کا اظہار کیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیمپس میں ہائیڈروپاور اورانرجی ٹیکنالوجی سے متعلق بی ایس پروگرامز شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس کے لیے ہمیں فیکلٹی درکا ر ہوگی، اس لیے ہمیں ان فیلڈز میں سکالرشپ فراہم کی جائے۔وائس چانسلر نے کہاکہ سی پیک میں ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سکالرشپ فراہم کی جائیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.