طالبعلموں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بہاء الدین زکریایونیورسٹی اور نووا کیئر دواگو فارمیسی کے درمیان معاہدہ

جمعہ 21 جنوری 2022 17:05

طالبعلموں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) طالبعلموں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بہاء الدین زکریایونیورسٹی  اور نووا کیئر دواگو فارمیسی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے تقریب جمعہ کے روز  بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور  نوواکیئر دواگو فارمیسی کے بزنس یونٹ ہیڈعدیل احمد  نے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب میں فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر محمد حنیف، اور نوواکیئر دواگو فارمیسی کے  ایریا منیجر محمد ضیا، برانچ منیجر ڈاکٹر مریم رزاق نے شرکت کی۔اس معاہدے کے تحت نووا کیئر دواگو فارمیسی، ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء طالبات  کو اعزایہ کے ساتھ انٹرن شپ  دے گا۔

متعلقہ عنوان :