فلم’’ بلیک لائٹ‘‘ 11فروری کو ریلیز کی جائے گی

جمعہ 21 جنوری 2022 23:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) ایکشن سے بھرپور فلم بلیک لائٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم گیارہ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم بلیک لائٹ کی کہانی میں لیام نیسن نے ٹریوس بلاک کا کردار ادا کیا ہے جو ایک آزاد حکومتی آپریٹو ہے جب اسے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والی سازش کا پتہ چلتا ہے تو بلاک خود کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے کراس ہیئرز میں پاتا ہے جس کی حفاظت میں اس نے ایک بار مدد کی تھی۔فلم بلیک لائٹ 11 فروری 2022 کو اوپن روڈ فلمز، سینا اسٹوڈیوز اور بریرکلف انٹرٹینمنٹ کے ذریعے امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :