عمران خان استعفیٰ دے کر خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں‘ حمزہ شہباز
عمران نیازی کے اتحادیوں سے بھی بات کرینگے ،انشا اللہ عمران نیازی مائنس ہوگا ْعثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 جنوری 2022 00:11
(جاری ہے)
اس موقع پر عطا ل اللہ تارڑ، رانا محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے نیچے اتر کر دیکھو،آج لوگوں کی آنکھوں میں نا امیدی ہے غصہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس دہشتگردی کو ہم نے ختم کردیا تمہارے دور میں دوبارہ شروع ہو گئی ،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے س یعثمان بزدار نے ایک بھی میٹنگ نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ معیشت آج آئی سی یو میں ہے ،نیازی صاحب آپ نے جو انتقام پاکستانی عوام سے لیا اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمار ے خلاف جھوٹے کیسز بنائے ،برطانیہ کی ایجنسیاں آپ کی باتوں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں،ابھی تک عمران خان نے اپنے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی ،استعفیٰ دیں اور خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں،نواز شریف اور شہباز شریف تو جواب دے رہے ہیں آپ توشہ خانہ کا جواب دیں، میںڈیڑھ سو پیشیاں بھگت چکا ہوں آگے بھی بھگتو ں گا۔ انہوںنے کہا کہ جب دل میں چور ہوتا ہے توشہزاد اکبر ایسے ہی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر عثمان بزدار صاحب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑے گے ،جب تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مری کا سانحہ نے قوم کے دل چھلنی کر دیا لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں،جہاں پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھی ، عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے ،جب بچیاں مدد کے لیے پکار رہی تھیں وسیم اکرم پلس تنظیمی میٹنگ کر رہا تھا،جب لوگوںکو اپنی جانوںکے لالے پڑے ہوئے تھے بزدار صاحب کاہیلی کاپٹر کہاں تھا ، اس طرح کے بے حس حکمران تاریخ میں نہیں دیکھے ، 15افسران کو معطل کر لوگوں سے مذاق کر رہے ہیںجب تک اصل زمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا مسلم لیگ (ن)چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ میں نے اسمبلی میں سانحہ مری ہر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ،شہباز شریف نے مری میں ایس او پیز بنائے ہوئے تھے زوننگ کی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان پریشان ہے بلکہ رل گیا ہے، سب رو رہے ہیں کہ کھاد بلیک ہو گئی ہے ،ایک بوری نہیں مل رہی،عمران نیازی کہتا ہے ڈی اے پی کی پیداوار زیادہ ہو گئی ہے ،اگر پیداوار زیادہ ہے تو کیوں نہیں مل رہی ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.