پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نامزد ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وانصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں یہ بڑا سنگ میل ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظام عدل کے لئے اہم اور بڑا اقدام ہے ، عدالتی تاریخ میں خاتون جج کی شمولیت سے انصاف کا بول بالا ہو گا اور نظام عدل پر عوام کا یقین بڑھے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری قانون و انصاف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں خاتون جج کی نامزدگی سے خواتین کو اعلی عہدوں پر نمائندگی میں برابری کا احساس ہو گا۔