لیاقت بلوچ کی بلال یاسین کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:58

لیاقت بلوچ کی بلال یاسین کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ جا کر ان کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔لیاقت بلوچ نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اطہار کیا ۔