پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 8ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا گٹکابنانے کا خام مال،تیارگٹکا،2کرولا کاریں برآمد

اتوار 23 جنوری 2022 17:20

ٹنڈوباگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سی آئی اے پولیس نے کاروائیاں کرکے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکابنانے کا خام مال، 2000تیار شدہ گٹکے اور 2 کرولا کاریں برآمد کرلیں،کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے گلستان ملیر سے تعلق رکھنے والے 3 بین الاضلاعی گٹکا سپلائرزکو گرفتارکرلیاگیا۔پنگریو شوگر مل سے چوری ہونے والی 2 لاکھ روپے مالیت کی ہیوی کاپر کیبل برآمد کرکی5 ملزمان کومسروقہ ملکیت اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس بدین ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر تھانہ شہید فاضل راہو کی حدود میں بدین گولاڑچی مین روڈ 25 چک کے قریب کاروائی کر کہ کراچی سے بدین کی جانب آنے والی کرولا کار AGN-924 کو روک کر تلاشی لینے کے دوران 40 کٹے گٹکہ بنانے میں استعمال ہونے والا سپاری چورہ اور تیار شدہ 1000 گٹکے برآمد کر لیے پولیس نے کاروائی کے دوران کار میں سوار کراچی سے تعلق رکھنے والے بین الاضلاعی گٹکہ سپلائر عبدالغفار پٹھان اور شوکت علی آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راہو پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس بدین نے مزید کاروائی کے دوران تھانہ کھورواہ کی حدود کارو گونگڑو اسٹاپ پر کاروائی کر کہ کراچی سے بدین کی جانب آنے والی کرولا کار AWA-232 کو روک کر تلاشی لینے کے دوران 40 کٹے گٹکہ بنانے میں استعمال ہونے والا سپاری چورہ اور 1000 تیار شدہ گٹکے برآمد کر لیے ہیں پولیس نے کاروائی کے دوران کار میں سوار کراچی کے علاقے گلستان ملیر سے تعلق رکھنے والے بین الاضلاعی گٹکہ سپلائر سفیان علی آرائیں کو گرفتار کرکہ تھانہ کھورواہ پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب ٹنڈو باگو تھانہ پر تعینات سب انسپکٹر توفیق احمد بگھیو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گزشتہ شب پنگریو مل سے چوری ہونے والی 2 لاکھ روپے مالیت کی ھیوی کاپر کیبل برآمد کرلی ہے جب کہ چوری میں ملوث 5 ملزمان شاھنواز چانڈیو علی محمد چانڈیو کھیمچند کولھی محمد صدیق چانڈیو اور عبدالمجید چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس نے ملزم علی محمد چانڈیو کے قبضے سے جرم میں استعمال کیا گیا پسٹل اور 2 رائونڈ بھی برآمد کرلیے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو باگو پہ مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔